اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی فوج نے ایل او سی پر پونچھ بٹل اور دودھنیال سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ناطر لچیال کی سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ وادی لیپا میں منڈا کنڈی کے مقام پر فائرنگ کی گئی جب کہ وادی نیلم میں برنالہ کے جھپ سیکٹر اور وٹالہ کے مقام پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث وادی نیلم میں بڑی تعداد میں سیاح محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بڑای تعداد بیرون ممالک سے تعلق رکھتی ہے ۔پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جب کہ فائرنگ اور گولہ باری کے باعث آبادی شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جبکہ والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیجا گیا ، ادھر بھارتی فورسز کی بزدلانہ حرکتوں کا پاک فوج کی جا نب سے دندان شکن جوابپر بھارتی توپیں خاموش ہو گئیںواضح رہے کہ اس سے قبل بھی بارہا بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعددد پاکستانیوں کو شہید اور املاک کو نقصان پہنچا چکا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سکول مزید 4 دن بندحکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
رمضان المبارک سے قبل ، عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
ڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بوستان کا دعویٰ
-
16 جنوری سے 23 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان















































