اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ہم سب ایک ساتھ ہیں‘‘ بھارت اپنا قبلہ درست کر لے پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ ہندوستان کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے بھرپور تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’جب تک مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں ڈھانے جانے والے مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شامل تھے۔واضح رہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کا یہ دوسرا اجلاس تھا اور اس سے قبل جولائی میں کابینہ کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…