اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’بھارت مسلسل یہ کام کئے جا رہا ہے‘‘ پاکستان کا دبنگ اقدام‘ عالمی عدات میں پہنچ گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے رتلے اورکشن گنگا ہائیڈرو پاور منصوبوں پر مذاکرات ناکام ہونے پر بھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کر لیا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن ذرائع کے مطابق ان ایشوز پر بھارت کے ساتھ ہونے والی متعدد نشستوں کے باوجود جب بھارت نے پاکستان کے موقف کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی تو پاکستان نے اس ضمن میں بات چیت کو ختم کرتے ہوئے یہ معاملہ بین الاقوامی فورم میں اٹھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب غیرجانبدار ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر کی طرف سے عالمی عدالت کو خط بھی لکھا گیا ہے جس میں مسئلے کا حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان نے رتلے اور کشن گنگاہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر کو سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیاہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مشرقی دریاؤں سندھ طاس میں 3 مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم اور چناب) سمیت دریاؤں کا پانی پاکستان کیلیے مختص کیا گیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے دریائے جہلم اور چناب کے پانی کی تقسیم سے متعلق سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان پر 850 میگاواٹ کا رتلے اور330 میگاواٹ کے کشن گنگاڈیم کی تعمیر شروع کر دی۔پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کے ان منصوبوں سے ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی جس سے پاکستان کوملنے والے پانی میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں انڈس واٹرکمشنر مرزا آصف بیگ بھی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور ماہرین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ایشو پر رواں سال جولائی میں دہلی میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث پاکستان نے مزید بات چیت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…