منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب ایک ہی راستہ ہے۔۔۔!عمران خان نے مالی امداد کی باضابطہ اپیل کردی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائے ونڈ کی طرف مارچ اور جلسے کے اخراجات کیلئے اپنے سپورٹرز سے مالی امداد کی باضابطہ طور پر اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس تحریک میں جو بھی کر سکیں مدد کریں ،ہم کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور یہ ایسا کینسر ہے جسکے بغیر جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری ،خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو سکتے ۔اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جو خوشحال ممالک ہیں ان کے ادارے مضبوط ہیں جس کی وجہ سے وہاں کرپشن کم ہیں اور جو غریب ترین دنیا کے ملک ہیں انکے ادارے کمزور ہیں او ر وہاں کرپشن زیادہ ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن وقت آ گیا ہے ۔ پاکستان کا وزیر اعظم کرپشن میں پکڑا گیا ہے ان کی آف شورز کمپنیز کے صاف انکشافات ہو گئے ہیں ۔ چھ ماہ ہو گئے ہیں ہم نے ریاست کے تمام اداروں سے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے ۔ ہم پارلیمنٹ میں گئے وہاں ٹی او آرز تشکیل دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے ،اگر نواز شریف بے قصور ہوں تو ایک گھنٹے کی بات ہے ۔ ڈیوڈ کیمرون پر پانامہ کا دھبہ لگا تووہ پارلیمنٹ میں گیا او راس وقت تک پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلی جب تک اس نے اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش نہیں کئے ۔اس نے ایک گھنٹے میں اپنے ٹیکس ریٹرنز اور اپنے اثاثے سبب کے سامنے رکھے اور وہ کلیئر ہو گیا ۔ آئس لینڈ کا وزیر اعظم کا پانامہ لیکس میں شامل تھا عوام اس کے گھر کے باہر آئی اور اس نے استعفیٰ دیا ۔ہم پارلیمنٹ میں گئے ، سپریم کور ٹ گئے ،الیکشن میں گئے ہوئے ہیں لیکن کسی بھی ریاستی ادارے اور خاص طو رپر نیب نے اور ایف بی آر جنہیں فوری اقدا م کرنا چاہیے تھا وہ بھی خاموش ہیں ۔ اب ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کے ذریعے ان اداروں پر دباؤ بڑھائیں تاکہ وہ اپنا کام کریں ۔ہمارا تیس ستمبر کا مارچ انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑا مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف غریب جیل میں جاتا ہے طاقتور ڈاکو کے خلاف آج تک ہمارے انصاف کے ادارے کچھ نہیں کر سکے ۔اب نواز شریف کا نہیں بلکہ پاکستان کے جمہوری اور انصاف کے اداروں کا ٹرائل ہے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ یہاں کمزور او رطاقتور کے لئے ایک ہی قانون ہے ۔تیس کو عوام بتائیں گے کہ ہم ڈاکو راج سے تنگ آ گئے ہیں ،یہاں طاقتوار جو مرضی کرتا ہے ،اربوں باہر بھجواتا ہے جبکہ ملک میں غربت پھیل رہی ہے آدھے ملک کی عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ تھورا طبقہ اربوں رو پے لوٹتا ہے جبکہ دوسری طرف طرف ملک کا ایک بڑا حصہ بنیادی ضروریات پوری نہیں کر سکتا حالانکہ پاکستان وسائل والا ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سپورٹ کریں ،ہم اس کے لئے وسائل چاہئیں ،ہم جتنا بڑا شو کریں گے ان اداروں پر اتنا زیادہ دباؤ بڑھے گا ۔ سٹیٹس کو اور کرپشن کرنے والا چھوٹا سا ٹو لہہے جسکے نواز شریف سربراہ ہیں ۔ لیکن انکے اردگرد بھی لوگ ہیں ، نیب میں ان کا آدمی بیٹھا ہوا ہے ۔ الیکشن کمیشن میں انکے لوگ بیٹھے ہیں ۔کرکٹبورڈ میں ایسا چیف ایگزیکٹو ہے جس نے دھاندلی کی اور پھر اسے یہ عہدہ دیا گیا۔ایف بی آر میں ایک ایسا آدمی ہے جو پچیس کروڑ ہر ماہ دبئی بھجواتا ہے ۔یہ وقت ہے پاکستانی موبلائز ہو اور ہم پاکستانی اداروںں پر انصاف کے لئے دباؤ ڈالیں ۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب ہماری مدد کریں گے ۔ ہمیں اس تحریک میں آپ کی مدد چاہیے اورجو بھی کر سکیں وہ مدد کریں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…