جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک فوج کی توپیں اور ٹینک بارڈر پر پہنچ گئے خبطی بھارت کو جواب دینے کی تیاریاں مکمل

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاک افواج نے بھی سرجیکل سٹرائیک کی صورت میں اہداف کا تعین کرلیا ، جنگی جنون میں مبتلاء بھارت کو جواب دینے اور ملکی دفاع کے لئے پاک فوج نے بھی توپیں اور ٹینک مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر پہنچا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے اپنے ہتھیار سرحدوں پر پہنچانے کے بعد دشمن کے دانت کٹھے کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور پاک فوج نے اپنے ہتھیار توپیں اور ٹینک مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں سخت جواب دینے کیلئے تیار بیٹھی ہے اور اسی ضمن میں توپیں اور ٹینک سرحد پر منتقل کئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور لائن ا?ف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بھاری اور درمیانے توپے خانے کی نقل و حرکت کی بھارتی فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی تصدیق دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی افواج بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کو اڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کررکھا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…