اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ، کپتان کی دبنگ للکار

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت کشید گی اور مقبوضہ کشمیر پر بڑھتے مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے بیان دیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم بند کروائے اور بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے اور کسی بھول میں نہ رہے ہم اپنے ملک دفاع میں ہر وقت متحد تیار ہیں ، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جاسکتیں‘عسکری قبضے سے لوگوں کو سرنگوں نہیں کیا جا سکتا ہے، اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں کشمیر پر کئے گئے وعدوں کو پورا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے، مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر چھرا بندوقوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کے حوا لے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں کشمیر پر کئے گئے وعدوں کو پورا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جا سکتیں اورنہ ہی عسکری قبضے سے لوگوں کو سرنگوں کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر چھرا بندوقوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرائے جب کہ مشرقی تیمورکے حوالے سے 1999 میں ایسی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کرایاگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…