اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کے جیلوں میں غریب آدمی جاتا ہے ‘سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بن جاتا ہے ،عمران خان

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30ستمبر کو پاکستان کا سب سے تاریخی اجتماع ہوگا،آج پاکستانیوں کے سامنے 2راستے ہیں،ایک راستہ2018کے الیکشن کا انتظار اور دوسرا نیا پاکستان بنانا ہے،وزیراعظم نے اربوں روپے چور کرکے بچوں کے نام کمپنیاں بنائی ہیں اور جب ہم چوری کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔اتوار کو وہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستانیوں کے سامنے دو راستے ہیں ایک راستہ یہ ہے کہ 2018کے الیکشن کا انتظار کریں اور دوسرا راستہ نیا پاکستان بنانا ہے ہم نے دوسرا راستہ چنا ہے،30ستمبر کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا،وزیراعظم نوازشریف نے ہمارے اربوں کے پیسے چوری کرکے بچوں کے نام کمپنیاں بنائی ہیں۔ہم پانامہ کی کرپشن کو نہیں بھول سکتے،اس طرح اداروں کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے جیلوں میں غریب آدمی جاتا ہے اور سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم بن جاتا ہے اور وزیراعظم بن کر وہ شخص اور اس کا خاندان مزید پیسہ چوری کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف کیلئے اہم فیصلے کرنے جارہی ہے اور ملک کو ان فیصلوں کا انتظار ہے۔عمران خان نے کہاکہ اسٹیٹس کو ہمیں روز یہ سبق پڑھاتا ہے کہ چپ کر 2018کے الیکشن کا انتظار کریں اور اربوں روپے کی پاناما کرپشن کو خاموشی سے بھول جائیں اور چوروں کو ملک پر ڈاکہ مارنے دیں اور سارے ادارے تباہ کرنے دیں ، عام پاکستانی کے لئے الگ اور طاقتور کے لئے الگ قانون رہنے دیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما کی بات عدالت لے جائیں تو رجسٹراڑ کہے کہ یہ مضحکہ خیز ہے ، یہ ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم نے اربوں روپے چوری کر کے کمپنیاں بنائیں ہیں لیکن اگر اپوزیشن سوال اٹھائے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان طریقوں سے بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ باقی اپوزیشن بھی چور ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی میں بھی چوری ہے ۔ برطانیہ میں اگر وزیراعظم جھوٹ بولتا ہے تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے ،یہی جمہوریت کہلاتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر جھوٹ بول کر پکڑا گیا تو اسے استعفیٰ دینا پڑا کیونکہ اس کو پتہ تھا کہ اگر معاملہ عدالت گیا تو سزا ملے گی لیکن ہمارا وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور وزیراعظم نے جواب کے بجائے فیتہ کاٹنا شروع کیا لیکن قوم نوازشریف کے فیتے کاٹنے سے اربوں کی چوری نہیں بھولے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے413میں سے4حلقے مانگے کہ بتا دیں دھاندلی ہوئی یا نہیں اس میں ڈھائی سے تین سال لگ گئے اور آخر میں پتہ چلا کہ چاروں حلقوں میں دھاندلی ہوئی، سردار مہتاب صاحب یہ بتادیں کہ ایک آدمی بھی ذمہ دار نہیں تھا۔کپتان نے کہا کہ اتنا بڑا جرم ہوا، مینڈیٹ چوری ہوا، بنانا ریپبلک میں ایسا نہیں ہوتا، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ نے مل کر انتخابات لڑا تھا، نوازشریف نے امپائروں کو ساتھ ملا کر 2013کا الیکشن لڑا تھا، اب انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹ نے معاملے کی تحقیقات کر لی ہیں ۔ 1992میں نوازشریف نے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں ہیں اس کے بعد اسمبلی میں آکر جھوٹ بولا کہ 2005میں لی ہیں۔ میں نے 1998میں نے فیئر اپارٹمنٹ کے باہر پہلی بار احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ پاکستان کا حصہ ہے ہم ملک میں کہیں بھی احتجاج کر سکتے ہیں ، کرپٹ لوگوں نے صرف پیسہ نہیں لوٹا ہے بلکہ جمہوریت خراب کی ہے اور کرپشن کا پیسہ انہوں نے 2018کے الیکشن میں لگانا ہے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ اگر ہار گئے تو جیل جائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو گئے ہیں اور اب اسی کرپشن کے خاتمے کے لئے کچھ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…