جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

مہمند ایجنسی دھماکہ ٗ جاں بحق نمازیوں کی تعداد 36ہوگئی ،سیکیورٹی فورسز نے تحصیل انبار میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

مہمند ایجنسی (این این آئی)مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی تعداد 36 ہوگئی ٗ سیکیورٹی فورسز نے تحصیل انبار میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے مزید 8 افراد ہفتے کودم توڑ گئے جس کے بعد مسجد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے تین لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کیمطابق تحصیل انبار کے علاقہ پائے خان کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکا خود کش تھا جس کے نتیجے میں ان تک 30 افراد شہید ہوچکے ہیں ۔شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں، خود کش حملے کے بعد مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم گرفتاری کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…