اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی ‘ قلیل مدت میں پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ کاری تاریخی ہے‘ پاکستان اور چین 2018 میں مشترکہ سیٹلائٹ لانچ کریں گے‘ منصوبوں پر وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کررہے ہیں‘ اقتصادی راہداری معاہدے پر دستخط میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال پاکستان چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری معاہدے پر دستخط میرے لئے اعزاز کی بات ہے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔