اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے ہمارا یہ بندہ چند ٹکوں کی خاطر ’مودی‘ سے ملاہوا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ’’را‘‘ ملوث ہے براہمداغ نے چند ٹکوں کی خاطر مودی کو سلام کیا ہم پاکستانی ہیں ہمیشہ پاکستان میں رہیں گے مزاہمتی کانفرنس میں مودی کے بیان کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب میں ’’را‘‘ ملوثٰ ہے نریندر مودی کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں پڑوسی ملک ملوث ہے مزید انہوں نے کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے ساتھ کبھی بھی غداری نہیں کر سکتے ۔
براہمداغ بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ براہمداغ کے حالیہ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ براہمداغ نے چند ٹکوں کی خاطر مودی کو سلام کیا ہے ہم 500 سالوں سے بلوچستان میں زندگی گزار رہے ہیں ہم سے بڑا بلوچ کون ہوگا ہم کلبھوشن کے نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے جس کا بدلہ مودی نے کوئٹہ میں دھماکہ کروا کر لیا ہم دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں تمام دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے وزیر اعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے اور بھائی کو شہید کیا گیا میں بھی بستر پر مرنے کو ترجیح نہیں دوں گا ۔مزیدکشمیر میں حالیہ کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی تحریک میں کشمیر کی 100 فیصد عوام آزادی کے حق میں ہے مودی کا بیان کشمیر کے حالات کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان کے بارے بیان پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا احتجاج میں بھارتی پرچم اور نریندری مودی کی تصاویر کو بھی نذر آتش کیا گیا بلوچستان کی عوام نے ثابت کر دیا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں اب کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ بلوچستان کی عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے خطاب کے اختتام پر وزیر اعلی بلوچستان نے ثناء اللہ زہری نے دہشتگردی مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…