منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف کا حلقہ‘ نواز شریف نے چیئرمین نادرا کو کیا ہدایات دیں؟ چوہدری نثار اور وزیر اعظم میں اختلافات کیوں ہوئے؟وزیر داخلہ کیا کہتے ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے مابین اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہ اکہ نواز شریف کے کچھ فیصلوں پر چوہدری نثار نے اعتراض کیا کہ فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں اور ہم نے اقرباء پروری کرتے ہوئے کسی کو خصوصی اہمیت نہیں دینی۔ سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نادرا کو خصوصی ہدایات کیں کہ کچھ بھی ہو جائے خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا رزلٹ تحریک انصاف کے خلاف آئے گا اور خواجہ آصف کے حق میں آئے گا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین نادرا کو ہدایات نہ ماننے پر فوری طور ہٹا دیا اور ایک اور افسر کے ذمہ انکوائری لگا دی۔
جس نے ایسی رپورٹ مرتب کرنی تھی جس میں خواجہ آصف کو جتوانا اور تحریک انصاف کو ہروانا تھا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ چوہدری نثار کا اس پر موقف یہ تھا کہ ہر چیز میرٹ پر ہونی چاہئے۔ اس وجہ سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی باہمی چپقلش ہے۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ آپ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوائیں تاکہ ہم پر کچھ پریشر آئے اور ہم اس پریشر میں چوہدری نثار کی وزارت اور ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کو وزارت سے ہٹایا گیا تو یہ ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…