اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے غلط بیانی کے ذریعے پاکستانی ویزا حاصل کرنے والے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا ویزا منسوخ کر کے اسے 24 گھنٹوں میں ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے میتھیو بیرٹ سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی سفارش پر اس کا ویزا منسوخ کر کے ملک بدر کرنے کیلئے ایف آئی اے اور اسلام آباد کے آئی جی پولیس کو الگ الگ مراسلے ارسال کئے ہیں اور 24 گھنٹوں میں میتھیو کو ملک بدر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میتھیو بیرٹ نے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود ویزا فارم میں غلط کوائف درج کئے اور ویزا حاصل کر کے پاکستان داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھاجسے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔
اس شخص کو فوراً ملک سے نکال دو ، وزارت داخلہ حکم دیدیا
13
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں