اسلام آباد(این این آئی)چوہدری نثار نے کہا کہ عمران سے کہاکہ بلاول کو کنٹینر پر چڑھانے سے پہلے دبئی کے محلات کا پوچھ لینا،پاناما لیکس پر تو وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحقیق کرلو، آپ سے تو میں صرف جواب مانگ رہا ہوں کہ سرے محل آپ کا ہے یا نہیں ٗوہ جو ڈائمنڈ نیکلس ہے، اس کا کیا بنا، کس کے پاس ہے قوم سے منافقت اور زیادتی نہ کی جائے، اگر کوئی ہمارے ساتھ ہے تو کرپٹ ترین، دوسری طرف ہے تو بے قصور، جن قوانین پر ایکسٹینشن کی ضرورت ہے وہ ہونی چاہیے اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونا چاہیے۔