لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرنا بھارت کو مہنگا پڑ گیا،عبدالباسط کے ردعمل پر بڑے بڑے ششدر،تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔ اس دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کی جانب سے لگائے جانیوالے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں بھارت اپنا قبلہ درست کرے۔ الزام تراشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ بہادر علی پاکستانی نیشنل نہیں۔ عبدالباسط نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالی کو ختم کیا جائے۔ واضح رہے بھارت نے سرحد پار مداخلت کے بے بنیاد الزام پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔