پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی, وزیر اعظم نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے‘ پاکستان اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی تائید و حمایت کرتا رہے گا‘ کشمیر کی نئی حکومت کو اداروں کی مضبوطی‘ شفاف اور کرپشن سے پاک اور میرٹ پر مبنی نظام حکمرانی یقینی بنانا چاہئے‘ کشمیر کی تاریخ میں ہمارے اس دور حکومت کو ترقیاتی دور کی حیثیت سے یاد رکھا جائے‘ نئی حکومت اولین ترجیح ‘ انفراسٹرکچر‘ تعلیم‘ صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہونگے‘ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں جو معیار رکھا گیا اسے آزاد کشمیر میں بھی برقرار رکھا جائے گا‘ آزاد کشمیر میں تعلیم ‘ صحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے پاکستان کی طرح اسی تیزی اور توانائی سے کام لیا جائے گا‘ ہماری حکومت کشمیر میں آمدو رفت کو آسان بنانے کے لئے سڑکوں کا جال بچھائے گی۔وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں وکشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی‘ ملاقات میں تمام کامیاب کشمیری پارلیمنٹیرینز ‘ سینٹ میں لیڈر آف ہاؤس راجہ محمد ظفر الحق‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف‘ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے شرکت کی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام نومنتخب اراکین قانون ساز اسمبلی کو آزاد جموں وکشمیرکے عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انتخابات میں ان کی محنت اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس کامیابی سے انہوں نے انتخابی مہم چلائی وہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے اراکین سے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ کشمیر کی آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرتے ہیں ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کی تائید اور حمایت کرتا رہے گا۔ کشمیریوں کا حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اپنے بھائیوں کے اس حق کو بین الاقوامی سطح پر ہر فورم میں اٹھائے گا۔ وزیراعظم نے موجودہ اراکین سے کہا کہ ان کو بھی دن رات اس کاوش میں رہنا چاہئے کہ وہ اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی ہر لحاظ سے حمایت اور مدد کرسکیں۔ وزیراعظم نے اراکین سے کہا کہ کشمیر کی نئی حکومت کو اداروں کی مضبوطی‘ شفاف اور کرپشن سے پاک اور میرٹ پر مبنی نظام حکمرانی یقینی بنانا چاہئے۔
اس لئے ایک ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دینا ضروری ہے تاکہ کشمیر کی تاریخ میں ہماری اس حکومت کا دور ترقیاتی دور کی حیثیت سے یاد رکھا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ درحقیقت ترقی کا مینڈیٹ ہے اور اس خاطر ہم نئی حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔ نئی حکومت کی اولین ترجیح انفراسٹرکچر‘ تعلیم‘ صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ کشمیری عوام کو آپ کے طرز حکومت میں ایک مثبت تبدیلی نمایاں طور پر نظر آنا چاہئے۔ نومنتخب اراکین نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو کہا کہ کشمیر کی عوام ان کو اپنا حقیقی لیڈر مانتے ہیں اور درحقیقت عام انتخابات میں شاندار کامیابی وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے کی تائید اور احتجاجی سیاست کی تردید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہم اس پر پورا اتریں گے اور بلا امتیاز تمام کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں جو معیار رکھا گیا اسے آزاد کشمیر میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔ آزاد کشمیر میں تعلیم ‘ صحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اسی تیزی اور توانائی سے کام لیا جائے گا جس تیزی سے پاکستان میں کیا جارہا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں آزاد کشمیر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ہماری حکومت کشمیر میں سڑکوں کا جال بچھائے گی تاکہ آمدو رفت آسان ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…