پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ضرب عضب پر فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہیں،احسن اقبال

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پر فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہیں،آپریشن کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ،پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے‘ اقتصادی راہداری منصوبوں کو تمام صوبوں کی حمایت حاصل ہے جسے آئندہ تین حکومتیں آگے لیکر جائیں گی‘ تین برسوں میں ریلوے کی بحالی میں 115 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے‘ پی آئی اے جلد دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں شامل ہوجائے گی ‘ پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 19 سے بڑھ کر 38ہوگئی ۔ کراچی میں بدھ کو تاجروں سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لئے معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، پاکستان کی اقتصادی حالت بہت بہتر ہورہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری نے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل کردیا ہے، 2018 تک ملک میں توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا ،حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تمام شعبوں میں بہتری آرہی ہے اور ریلوے میں ایک سو پندرہ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا شمار جلد دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں ہوگا آپریشن ضرب عضب پر فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہیں مگر کل کا واقعہ ہمارے حوصلے پست کرنے کے لئے ہے مگر دشمن ہمارے مشن کو نہیں روک سکتا۔ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پنتیس ارب ڈالر توانائی منصوبوں پر لگائے جارہے ہیں۔2018 میں دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ احسن اقبال نے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں سب سے بڑا حصہ سندھ کا ہے تین برسوں میں پاکستان ریلوے کی بحالی میں ایک سو پندرہ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا شمار جلد دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں ہوگا اور طیاروں کی تعداد اٹھارہ سے بڑھا کر اڑتیس ہوگئی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور اقتصادی راہداری منصوبوں کو تمام صوبوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کو آئندہ تین حکومتیں آگے لیکر جائیں گی حکومت نجکاری پر یقین رکھتی ہے جس سے اداروں کی نجکاری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ (ن غ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…