پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کالعدم تنظیم کا انتہائی اہم مطلوب دہشتگرد گرفتار ، اہم انکشافات کر دیئے

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم جماعت کے ٹارگٹ کلر سرفراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ۔ دہشتگرد نے پولیس اہلکاروں، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور نجی ٹی وی چینل کے تین افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کراچی کے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم جماعت کے دہشتگرد سرفراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے۔ دہشتگرد نے سال 2013 میں نکل پالش کا کام کرنے والے باپ اور بیٹے کو فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل کیا۔
ملزم نے 2014 میں اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کے علاقے میں غنی عرف گنجا ماما کو قتل کیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر جنوری 2014 میں بورڈ آفس کے قریب فائرنگ کر کے نجی ٹی وی چینل کے تین افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ دہشتگرد کے مطابق گروہ کے سرغنہ امیر صاحب کے کہنے پر شاہنواز اور اسلم سمیت متعدد پولیس اہلکاروں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ضلع سینٹرل میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ ڈبہ موڑ کے قریب رکشہ چلانے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کو قتل کیا۔ دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ دہشت گرد پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…