اسلام آباد (این این آئی)عمران خان اورطاہر القادری کی گرفتاری،پولیس کاموقف سامنے آگیا،تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدم تعمیل سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے گھر بنی گالہ گئے مگر وہ موجود نہیں تھے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو نے کے باعث سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی ۔ پیر کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدم تعمیل سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے گھر بنی گالہ گئے مگر وہ موجود نہیں تھے، ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر بھی گئے مگر وہ بھی نہیں ملے ،جس پر عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی ۔دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے خلاف باوردی اہلکار پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے 19 ستمبر 2014 کو مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔
عمران خان اورطاہر القادری کی گرفتاری،پولیس کاموقف سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان



















































