اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھرنے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار ہیں جبکہ گرفتاری کا عمل ابھی تک نہیں لایا گیا ، پولیس نے عدالت میں عدم تعمیل کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے گھر پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ گھر میں موجود نہیں تھے اور کئی بار عمران خان کے گھر بنی گالا گئے لیکن وہ بھی نہیں ملے ،جبکہ اس معاملہ پر پیش رفت کرتے ہوئے عدالت نے حکم امتناعی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ،یاد رہے کہ تحریک انصاف کے قائد اور طاہرالقادری کے خلاف دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں