اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے،مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان حکومت اور افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہیں گے۔پیر کو وزیراعظم میاں نواز شریف نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے دہشتگردانہ حملے میں ہونی والی ہلاکتوں پر لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام حکومت افغانستان اور افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مشترکہ دشمن ہیں،افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور افغانستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دہشتگردانہ حملوں کا سامنا ہے ۔اس موقع پر افغان صدر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہیں ۔
دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ،وزیراعظم
25
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں