پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ ایک بار پھر نشانے پر بڑا حملہ ہو گیا

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی کانٹی فورٹ مائیرز کے ‘کلب بلیو’ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے،واقعے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت کلب میں نوجوانوں کی پارٹی جاری تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حالیہ دنوں میں امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔رواں ماہ 17 جولائی کو بھی امریکا کی ریاست لوزیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…