جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ہزاروں بے گناہوں کا قاتل مارا گیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے مشرقی صوبہننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کا بدنام زمانہ سرغنہ منگل باغ ماراگیا ،منگل باغ پاکستان کو متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھا جبکہ پاکستانی حکومت نے اس کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم شدت پسند تنظیم کا بدنام زمانہ سرغنہ منگل باغ ماراگیا ہے ۔واضح رہے کہ 22 جولائی کی شب افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے خودی خولہ میں امریکی ڈرون حملے میں منگل باغ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد اسے مقامی طور پر ہی طبی امداد دی جارہی تھی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور دم توڑگیا۔ طالبان اور انٹیلی جنس ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ لشکر اسلام نے تاحال اپنے سرغنہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔منگل باغ کا اصل نام حاجی عامر منگل باغ تھا اور وہ پاکستان کے زیر انتظام خیبر ایجنسی کے علاقے تحصیل باڑہ کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔منگل باغ پہلے ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا لیکن بعد ازاں اس نے اپنا عسکریت پسند گروپ لشکر اسلام کے نام سے تشکیل دے دیا تھا۔ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد لشکر اسلام میں شامل کارندے افغانستان فرار ہوگئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…