پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

رینجرز اختیارات کا معاملہ, اہم اجلاس طلب, پیپلز پارٹی کیا کرنے جا رہی ہے؟

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے آ ج اتوار کو دبئی میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں رینجرز کے معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیر خزانہ مرادعلی شاہ سمیت مشیر قانون اور وزیرداخلہ سندھ آج دبئی روانہ ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے دبئی روانگی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے انہیں کورکمانڈر کراچی سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔
جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ کو رینجرز اختیارات کا معاملے پر اہم ہدایات دیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد سمیت رینجرزاختیارات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال اور مشیر قانون مرتضٰی وہاب سمیت وزیرخزانہ مرادعلی شاہ نے بھی شرکت کی جس میں لاڑکانہ واقعہ بھی زیر بحث آیا۔کور کمانڈر کراچی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کو اپنی طاقت قرار دیا اور یقین دلایا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد رینجرز اختیارات کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر قائم علی شاہ نے کور کمانڈر کراچی سے رینجرزکی اندرون سندھ کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو اختیارات کراچی میں جرائم ختم کرنے کے لیے دیئے گئے تھے لہٰذا اختیارات کا دائرہ بڑھانے کے لیے نئی قانون سازی کرنا پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…