نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان میں کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامعاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔
ملیحہ لودہی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے صدر کو مشیر خارجہ کا خط پہنچایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو ہلاک اور بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے پیش نظر ان مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے،پاکستان
20
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں