پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم کے اہم رہنماء گرفتار‘ کراچی میں ہلچل مچ گئی

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ضمانت مسترد ہونے پرپیپلزپارٹی رہنما قادر پٹیل احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے نامزد میئر کراچی وسیم اختر،رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کو گرفتار کرلیا،نامزدملزمان نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا،وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جج بندوق کی نوک پر فیصلے کر رہے ہیں،سادہ لباس میں موجود اہلکار عدالت کو احکامات دے رہے تھے،آئین اور قانون کے برخلاف عدالت نے جعلی جے آئی ٹی کو قبول کیا،چیف جسٹس پاکستان معاملے کا نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،گواہوں اور عینی شاہد کے بیان کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں نامزد ملزمان کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر،ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی،پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور عثما ن معظم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ملزمان پر دہشت گردوں کے علاج کے سلسلے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔عدالت کی طرف سے تفتیشی افسر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا جس پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو احاطہ عدالت سے باہر نہ جانے دیا جائے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے گارڈز فراہم کیے جائیں۔ضمانت منسوخی کے بعد وسیم اختر نے احاطہ عدالت سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے عدالت کے دروازے بند کرتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران پولیس اور وسیم اختر میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل احاطہ عدالت کے باہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بعدازاں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی اور وسیم اختر،رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کو حراست میں لے لیاگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہماری گرفتاری کے احکامات غیر قانونی ہیں معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے،ذاتی عناد اور تعصب کی وجہ سے میری اور رؤف صدیقی کی ضمانتیں منسوخ ہوئیں،جج بندوق کی نوک پر فیصلے کر رہے ہیں،ہمیں ہائی کورٹ جانے کی بھی مہلت نہیں دی گئی،ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیں جارہی ہیں،سادہ لباس میں موجود اہلکار عدالت کو احکامات دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے برخلاف عدالت میں جے آئی ٹی کو قبول کیا، چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا،ہمارا کیس سے دور دور تک تعلق نہیں اور ہماری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا فیصلے سے عدالتوں پر عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے،اگر ایسے فیصلے کرنے ہیں تو مجھے سزائے موت دے دی جائے،عدالت نے طے شدہ فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میں کمرہ عدالت میں پہنچا ہی نہیں تھا،میرے عدالت سے فرار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں میں ٹریفک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے دیر سے عدالت پہنچا جب وہاں پہنچا تو کورٹ روم بند تھے صرف عدالت کا احاطہ پہنچا تھا،پولیس نہ کسی کو اندر جانے دے رہی تھی نہ کسی کو باہر نہ آنے دے رہی تھی،میں کافی دیر تک کھڑا رہا پھر واپس آگیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…