بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اویس شاہ کو کہاں سے اور کس حالت میں بازیاب کرایا گیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی بیٹے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ ایڈووکیٹ کوصوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔اویس شاہ کی صحت اچھی ہے اور وہ بہت خوش ہیں، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی رہائش گاہ کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔ گورنرسندھ عشرت العباد نے اویس شاہ کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ کوفون پرمبارکباد دی ہے۔گورنرسندھ نے پاک فوج کوکامیاب کارروائی پرمبارکباد پیش کی۔چیف جسٹس سند ھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے بیرسٹر اویس علی شاہ کو ان کے گھر پہنچا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اویس شاہ کو لے کر ان کے گھر پہنچے۔نجی ٹی وی کے مطابق اویس شاہ سے ملاقات کرنے والے جسٹس قاضی خالد کا کہنا ہے کہ اویس شاہ صحت مند اور بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ہفتے پہلے اغوا کیا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…