اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا صرف شریف خاندان کے افراد کی حفاظت کیلئے 2 ہزار 7 سو پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ آنے والے سو ڈیڑھ سو سالوں میں اس پروٹوکول سسٹم سے نجات ملتی نظر نہیں آ رہی ۔ سینئر تجزیہ نگار نے انکشاف کیا کہ پچھلے سال 36 کروڑ روپے صرف ’جاتی عمرہ‘ کی حفاظت کیلئے مختص کئے گئے تھے۔
سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ صرف لاہور پولیس کے 6 ہزار سے زائد اہلکار وی آئی پی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ایک ونگ بطور پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی کے طور پر کام کر رہا ہے جس سے اخراجات سرکاری خزانے سے جاتے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وی وی آئی پی افراد کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور پولیس ے اہلکار کم پڑ گئے تو دوسرے اضلاع کے پولیس اہلکار بلوا کر لاہور میں تعینات کر دیئے گئے۔
شریف خاندان کی حفاظت پر کتنے ہزار پولیس اہلکار معمور ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار کا حیران کن انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں