اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیب سے اسحاق ڈار کا نام خارج ہوتے ہی پی ٹی آئی نے اہم اقدام اٹھانے عندیہ دیدیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے نیب کی طرف سے کئی سالوں سے زیر التواء چلے آنے والے کیسز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا ، عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نیب کی طرف سے منی لانڈرنگ سمیت متعددسکینڈلز میں اسحاق ڈار کا نام موجود ہونے اور ان کیسز کے کئی سالوں سے زیر التواء چلے آنے کے باوجود اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی کے ان امور سے متعلق ماہرین سے مشاورت شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کسی بھی اجلاس میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا اورآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ عمران خان بھی نیب کی طرف سے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…