ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو نیوکلیئر دوڑ میں برتری حاصل،بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی ماہرین میں ایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو شدید پریشان کر دیا ہے ،پاکستان اس وقت دنیا میں نیوکلیئر دوڑ میں بھارت کوبہت پیچھے چھوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے بھارتی فوج میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور پاکستان کا توڑ کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ میں مصروف ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سر پر لٹکتی پاکستانی نیوکلیئر تلوار نے بڑی طاقتوں کو سر جوڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے درمیان دو سالوں میں سات بار ملاقاتیں ہوئیں اور ان ملاقاتوں میں جن اہم موضوع پر بات چیت ہوئی وہ پاکستان کا اٹیمی پروگرام اور چھوٹے نیوکلیئر ہتھیاروں کا خطرہ تھا ۔دفاعی ماہرین میں ایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو شدید پریشان کر دیا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے نیوکلیائی ہتھیار کسی بھی وقت بھارتی فوج کے گھمنڈ کو تہس نہس کر سکتے ہیں ۔ پاکستان کے یہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل ہندوستانی فوج کے لیئے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں ۔بھارت کے دفاعی پالیسی سازوں کو سب سے زیادہ خطرہ پاکستان کے غوری اور شاہین میزائلوں سے ہے جو بھارت کے کسی بھی شہر کو نشانہ بنا سکتے ہیں ، مگر اب ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل میدان جنگ میں فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے استعمال ہونگے یعنی یہ نیوکلیائی بم چھوٹے ہونگے مگر دشمن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…