انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کسی ہنگامی صورتحال کے دور ان رابطے کیلئے ٹیلیفون نمبر جاری کر دیئے ہیں ۔ ہفتہ کو ترکی کے دارالحکومت انقرا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں ملک میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انقرا میں پاکستانی سفارت خانے اور استنبول میں پاکستانی قونصل خانے کے ایمرجنسی نمبرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں بیان میں کہاگیاکہ کسی ہنگامی صورتحال کے دوران پاکستانی ان ٹیلیفون نمبرز 0090-532-568-3413استنبول اور 0090-505-979-5393انقرہ پرکال کرسکتے ہیں ۔