اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مووآن تحریک کی جانب سے آرمی چیف کے حق میں لگائے گئے بینرز پر ابھی بحث جاری ہی تھی کہ ایک اور تحریک کی جانب سے بینرز لگا دئے گئے۔ تفصیلات کیمطابق گوجرانوالہ میں ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں شہر بھر میں سڑکوں ، چوکوں ،بازاروں سمیت بس سٹینڈز اور جی ٹی روڈ پر بینر لگائے ہیں جن پر’’خداکیلئے جانے کی بات جانے دو‘‘ تحریر ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس حوالے سے جب ماربل ایسو سی ایشن کے صدر میاں گلزار سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا جو شخص ملک کی عزت اور غیرت کا خیال رکھے ملک کی سلامتی کے لیے اسے رہنا چاہیے۔پاکستان کو بڑے عرصہ کے بعد راحیل شریف کی شکل میں ایک ایسا انسان ملا ہے جو صرف ملک و قوم کی خدمت کا ہی سوچتا ہے۔ راحیل شریف نے امریکی سفیر کو بلا کر ڈرون حملہ کی مذمت کی تھی۔ راحیل شریف کا ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ٹھہرنا ضروری ہے۔ہم جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جانے کی بات جانے دیں۔
مووآن پاکستان کے بعد ایک اور تحریک نے راحیل شریف کے بینرز لگا دئے، ملک بھر میں تہلکہ مچ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں