پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،پوسٹرز کا معاملہ،اسحاق ڈارسب سامنے لے آئے

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تصویروں والے بینرز لگانے والی کوئی تیسری قوت ہے جو پاکستان کی ترقی اور استحکام برداشت نہیں کر پا رہی ،وہ لوگ ملک کو عدم استحکام کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں مگر آرمی چیف مخلص آدمی ہیں وہ پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع انتہائی حساس معاملہ ہے، وزیر اعظم آرمی چیف کی توسیع کے متعلق ملکی مفاد میں جو ہو گا وہی فیصلہ کریں گے، حکومت 45 دن کی آئینی مدت میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے عمل کو مکمل کر ے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمانی اپوزیشن کمیٹی سے دوبارہ ملاقات ہوگی، اگر پروفیشنل ازم کے ساتھ کوشش کریں تو ٹی او آرز معاملات سلجھ سکتے ہیں ، وزیراعظم نوازشریف چند روز میں اسلام آباد سے فرائض سر انجام دیں گے،کابینہ اجلاس میں مسئلہ کشمیرپربحث ہوئی اور کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تکمیل ہمارا آئینی فرض ہے حکومت 45 دن کی آئینی مدت میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کی کوشش کرے گی، ہم آئینی ذمہ داری کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کے مسئلے کا حل نکالیں گے ، وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن کمیٹی سے دوبارہ ملاقات ہوگی اور اگر پروفیشنل ازم کے ساتھ کوشش کریں تو ٹی اوآرز کے معاملات سلجھ سکتے ہیں کسی نتیجے پر پہنچنے کی صورت میں فریقین کے ٹی اوآرز کو پبلک کریں گے، حکومت معاملے کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف چند روز میں اسلام آباد سے فرائض سر انجام دیں گے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر 2014میں تاثر دیا جا رہا تھاپی ٹی آئی اور(ن)لیگ کبھی ایک پیج پرنہیں آسکتے، حکومت چاہتی ہے کہ شفاف طریقے سے تمام مسائل کا حل نکالا جائے ۔ کابینہ اجلاس میں مسئلہ کشمیرپربحث ہوئی کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے ، سڑکوں پر آرمی چیف کے ٹیک اوور سے متعلق لگائے گئے بینرز کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری لیڈر شپ میں بہت میچورٹی ہے ۔ آرمی چیف کی تصویروں والے بینرز لگانے والی کوئی تیسری قوت ہے جو پاکستان کی ترقی اور استحکام برداشت ہیں پر پا رہی ۔ وپ لوگ نئے سرے سے ملک کو عدم استحکام کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں مگر جنرل راحیل شریف صاحب مخلص آدمی ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں بھی کچھ سرگرمیاں کہیں اور سے رہی تھیں ، سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ، پاک فوج کی طرف سے بینرز لگانے والوں سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے اور وزارت داخلہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے جس کے لئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہم ٹیکس نان فائلرز کی زندگی کو مشکل بناتے جا رہے ہیں ۔ رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں اصل مسئلہ ایویلیوایشن ہے جس کے لئے ایف بی آر کو بھی اختیار دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے 30 جون سے پہلے اپنی ٹرانزیکشن کیں۔ ایف بی آر کو ہدایت دی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیر کو مدعو کریں ۔ رئیل اسٹیٹ پر حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس کا وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیارہوتا ہے اس مسئلہ پر کابینہ میں بحث نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے متعلق ملکی مفاد میں جو ہو گا وہی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…