اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار وصحافی نے اہم انکشافات کر دیئے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع یا ریٹائرمنٹ پر بڑی عجیب قسم کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ آرمی چیف واضح طور پر کہہ چکے ہیں کے انہیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہئے ۔ آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ وقت پر ریٹائر ہونا چاہئے۔
عارف نظامی نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی کچھ اپنی بھی ترجیحات ہوتی ہیں۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی اتنی خدمات ہیں اسلئے انہیں توسیع دینی چاہئے۔ میاں نواز شریف ان لوگوں کی بات کے برعکس یہ کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو توسیع نہیں دینی چاہئے۔ عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کی جب میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو اس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور چوہدری نثار کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ عارف نظامی نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے حق میں بات کرنے والے کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو ایک سال کم از کم مزید توسیع دے کر مشکل حالات سے نکلا جائے۔
وہ کون سے عناصرہے ہیں جو۔۔۔ راحیل شریف کو توسیع دینا چاہتے ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار اندر کی بات منظر عام پر لے آئے۔۔۔ اہم انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں