کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت جاری دے دی۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کراچی میں واقع ایدھی ہوم میٹھادر کا دورہ کیا اور فیصل ایدھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔ اس موقع پرانہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے عبد الستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ہفتے کو تمام فائنینشل انڈسٹری کو ایدھی صاحب کی تعزیت کیلئے اسٹیٹ بنک طلب کیا گیا۔ جہاں ان کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔