اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بنک کی رپورٹ برائے 2015ء کے مطابق پاکستان کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، امیر اور غریب کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے جبکہ امیر مغربی ممالک کی طرح پاکستان میں پرائیویٹ جہازوں کے مالکان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بااثر سیاست دان اور کاروباری حضرات اپنے پرائیویٹ جہاز استعمال کر رہے ہیں یہ لوگ اعلی ملازمتوں کے لئے حکمرانوں اور ان کے خاندانوں کو سفر کے لئے اپنے پرائیویٹ جہاز پیش کرتے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اعلی بیورو کریٹس اور سیاست دان اکثر یہ جہاز استعمال کرتے ہیں۔ ملک ریاض3، میاں منشا3، چودھری منیر3، مخدوم احمد محمود2، جہانگیر ترین، زیڈ اقبال اور فاطمہ فرٹیلائزر کے پاس ایک ایک پرائیویٹ جہاز ہے۔ایف آئی اے ڈائریکٹر عثمان نے کہا پرائیویٹ جہاز کے ذریعے عالمی سفر سے قبل تمام وی آئی پیز کو امیگریشن عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایک افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امیگریشن، کسٹمز یا اے ایس ایف کا انسپکٹر رینک کا افسر مکمل طور پر وی آئی پی کو چیک کر سکتا ہے۔ جہاز کی فی گھنٹہ آپریشنل کاسٹ ایک ہزار ڈالر ہے اس کے علاوہ چارجز بھی مالک کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔
’غریب پاکستان‘ کے کتنے لوگ پرائیویٹ ’جہازوں ‘کے مالک ہیں؟ ورلڈ بنک کی رپورٹ میں حیران انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































