اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی دو شادیوں کے ناکام ہونے کے بعد تسیری شادی بارے سرپرائز دے دیا۔ عمران خان کی ریحام خان سے طلاق کے بعد بہت زیادہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ تیسری شادی کرنے والے ہیں تاہم عمران خان نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خون میں شکست نہیں۔ عمران خان نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 کی عمر میں شادی کرنے سے 60 سال کی عمر میں شادی کرنا بہت مختلف ہے لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
عمران خان نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دو شادیوں کے بعد بھی شادی کے معاملے میں اتنا ہی کٹر ہوں جتنا پہلے تھا۔ عمران خان نے اپنی طلاق بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے تکلیف دہ تھا لیکن اسی کو زندگی کہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں کبھی ظاہری خوبصورتی اور فیشن کو نہیں دیکھا۔ یہ چیزیں میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
تیسری شادی‘ عمران خان کا اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں