پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

فیصل ایدھی پر ’’ایدھی‘‘ بارے کس بات کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ فیصل ایدھی خود بول پڑے

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے کہاہے کہ قوم کے شکرگزارہیں جنہوں نے ایدھی صاحب کواتنی شان سے رخصت کیا۔رسم قل کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہاکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں،لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اگرمیں ہٹاتوبھی عوام مجھ سے زبردستی کام کروائیں گے۔ فیصل نے انکشاف کیا کہ مجھ سے کہاجارہاہے کہ ایدھی صاحب کے کپڑے اورٹوپی پہنو۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ انھوں نے ایدھی صاحب کی تدفین کے موقع پر ان کی یادگار ٹوپی پہنی تھی۔فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ ایدھی صاحب کی ٹوپی میں بڑی طاقت ہے۔فیصل ایدھی نے خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی آنکھیں جنہیں عطیہ کی گئی ہیں ،ان کاآپریشن کامیاب رہا ہے۔ انھوں نے خداسے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کی اس کاوش کوقبول فرمائے۔عبدالستارایدھی کے پیغام کے بارے میں فیصل ایدھی کا کہناتھاکہ ایدھی صاحب نے بتایا کہ دنیامیں دو قومیں ہیں،ایک ظالم،دوسری مظلوم۔ایدھی صاحب نے ہمیشہ مظلوم قوم کاساتھ دینے کی تلقین کی۔غریبوں کے لیے جدوجہدکے باعث ایدھی صاحب کے ساتھ جڑارہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…