پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پانامالیکس، حکومت نے گیم اُلٹ دی،حیرت انگیز اعلان

datetime 10  جولائی  2016
APP17-01 DUBAI: November 01 – PML-N Chief Mian Muhammad Nawaz Sharif holding a meeting with PML-N leaders UAE. Senator Ishaq Dar also present in the meeting. APP
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)ٹی او آرز پر اپوزیشن نہ مانی تو اپنا فیصلہ کر یں گے اگر اپوزیشن نے اتفا ق نہ کیا تو ہم اپنے اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز پبلک کر دیں گے ،حکومت کا اعلان، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ قانون45دن میں الیکشن کمیشن کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے کوشش ہوگی25جولائی تک الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کر دی جائے ‘احتساب کا ایسا قانون ہی ہونا چاہیے جسکے تحت پانامہ لیکس سمیت کر پشن کے ہر کیس کی تحقیقات ہو سکے گی‘ہم ایسا قانون چاہتے ہیں جسکے تحت پانامہ لیکس سمیت کر پشن کے ہر کیس کی تحقیقات ہو سکے گی ‘ٹی اوآرز پر ایک بار پھر اپوزیشن سے رابطہ کر کے اتفاق رائے پیدا کر نے کی کوشش کر یں گے ‘ ٹی او آرز پر اپوزیشن نہ مانی تو اپنا فیصلہ کر یں گے اگر اپوزیشن نے اتفا ق نہ کیا تو ہم اپنے اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز پبلک کر دیں گے ‘ہم نے ٹی اوآرز کے معاملے پر ایمانداری دکھائی مگر اپوزیشن جماعتیں اس پر سیاست کر رہی ہے ‘ قوم نے پہلے دھر نوں کا بھی انجام دیکھ لیا ہے دھر نوں ب کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا ‘22ممالک نے پاکستان کی معاشی کی بہتر ی کا اعتراف کیا ہے‘اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے ‘تحر یک انصاف کے سیالکوٹ کے جلسے میں80فیصد کر سیاں خالی رہیں۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار نے کہا کہ قوم دھر نوں کی سیاست مسترد کر چکی ہے اور پوری قوم نے دھر نے والوں کی سیاست کا انجام دیکھا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کو بہتری کی طرف لیکر جائے اس سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی اور پاکستان کی بہتر ی کی سفر میں منفی اثرات نہیں آنے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بعض سیاسی جماعتیں پانامہ لیکس کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں لیکن (ن) لیگ کی حکومت پہلے دن سے ملک میں مکمل ایمانداری کے ساتھ ٹی اوآرز کے معاملے پر آگے بڑھی اور ٹی اوآرز بنائے اور اب اگر اپوزیشن نے پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کے معاملے پر اتفاق نہ کیا تو ہم اپنے فیصلہ دیں گے اور حکومت کے ٹی اوآرز پبلک کر دیں گے کوشش ہو گی ملک میں احتساب کا احتساب کا ایسا قانون لائے جو سب کیلئے برابر ہو اور بلا امتیاز کا روائی کی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ تحر یک انصاف نے 2013کے انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات لگائے مگر جوڈیشل کمیشن میں تمام حقائق قوم کے سامنے آئے اور تحر یک انصاف کے الزامات غلط ثابت ہو ئے اب بھی وہ صرف جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ2018پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا اور دھر نے والوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں ترقی کا سفر نہ روکے ملک کو ایک معاشی چارٹرآ ف اکانومی کی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں�آنے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے اور 22سے زائد ممالک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا ہے اور ہم عوام کو بھی مضبوط اور خوشحال بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست ختم ہو رہی ہے اور تحر یک انصاف کے سیالکوٹ کے جلسے میں80فیصد کر سیاں خالی رہیں او ر قوم انکی سیاست کو مستر د کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبے نے 2017میں مکمل ہو نا تھا مگر دھر نوں کی وجہ سے یہ راہداری کا منصوبہ بھی تاخیر کو شکار ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…