اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے آزاد کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں لیگی کارکنوں کی شہادت کے واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری مجید کی حکومت کی نگرانی میں قتل و غارت کی جارہی ہے ٗ ہمارے دوکارکن شہید ہوئے ٗ مجرم دندناتے پھر رہے ہیں ٗ چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس کیوں نہیں لیا ؟پیپلزپارٹی کی بد عنوان ٗ گناہ گار ٗ جرائم میں ملوث انتظامیہ کو گھر بھیجنا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے ٗ موجودہ حکومت کی موجودگی میں شفاف انتخابات صرف خواب ہوگا ٗ مسلم لیگ کے کارکنوں کو ختم کر نے کیلئے سازشیں اور قاتلانہ حملے ہوتے رہے تو انتخابات کر انے والا شخص دنیا کو کیا منہ دکھائیگا ؟موجودہ واقعات پر چیف الیکشن کمشنر کی توجہ نہ ہونے سے پاکستان کا کشمیر مقدمہ کمزور ہورہاہے؟کشمیری عوام کو جواب دینا ہوگا ٗآزاد کشمیر میں کون غنڈہ گر دی کررہاہے ؟ الیکشن کمشنر کو21جولائی تک اپنی آنکھوں کو کھلا رکھ کر قانون کے مطابق منصفانہ انتخابات کیلئے پر امن ماحول فراہم کر نا ہوگا ٗ وفاقی حکومت کے تمام ادارے تعاون کیلئے تیارہیں ٗآزاد کشمیر کے انتخابات میں نگران حکومت کام قانون ہونا چاہیے ٗ پاکستان انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے آگاہ کریگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اتوار کو پمزہسپتال میں زیر علاج آزاد کشمیر ایل اے 17حویلی کے امیدوار چوہدری عزیز کی عیادت کی جو گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوگئے تھے ۔عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بندوق استعمال کی جارہی ہے پاکستان انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے آگاہ کریگا ۔پرویز رشید نے سوال کیا کہ اقوام متحدہ کب اپنی قراردادوں پر عمل کرائے گی؟ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کااقوام متحدہ کب نوٹس لے گی؟۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں، بیس لوگ شہید ہوچکے ہیں اور 300 لوگوں کو زخمی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی پوری دنیا کا ضمیر مقبوضہ کشمیر میں یہ سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، کشمیری منتظر ہیں کہ اقوام متحدہ کب ان کو حق دلائیگا، آج مقبوضہ کشمیر کا ہر شخص دنیا اور اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا نوٹس لیں۔ پرویز رشید نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز بندوق کا سہارا لیا ٗ ہمارے دوکارکنوں کو شہید کیا گیا نکیال میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے افراد کی املاک کو نذر آتش کیا گیا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے پہلے گالی کا استعمال کیا اب گالی گولی میں تبدیل ہوچکی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا صرف خواب دیکھا جاسکتا ہے ٗوہ ہر شکل میں اپنے آپ کو شکست سے بچانے کیلئے جو ہار ان کا مقدر بن چکی ہے اس ہار سے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اور فرار اختیار کر نے کیلئے نہ صرف اس طرح کی بہیمانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے بلکہ آنے والے دنوں میں مزید منصوبہ سازی ہورہی ہے ٗپوری کی پوری ایڈمنسٹریشن جو آزاد کشمیر میں موجود ہے تمام ضلعی انتظامیہ ٗ تمام پولیس وہی ہے جو پیپلز پارٹی نے اپنے زمانے میں تعینات کی تھی ۔بد عنوانی میں شیئر ہولڈر ہیں لوٹ مار کا بازار وزیر اعظم چوہدری مجید کی سرپرستی میں جاری رکھاہے اب 21جولائی کو یوم احتساب ہے انہیں معلوم ہے کہ 21جولائی کو عوام شیر پر مہر لگا کر بد عنوان اور غیر منصفانہ حکومت کاخاتمہ کرینگے اس خوف سے وہ چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں قتل و غارت گری ہو تا کہ انتخابات کا راستہ روکا جا سکے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بد عنوان ٗ گناہ گار ٗ جرائم میں ملوث انتظامیہ کو گھر بھیجیں اور ان کی جگہ پر ایسے لوگوں کو تعینات کرائیں جو کسی سیاسی جماعت کا ساتھ نہ دیں جو کسی سیاسی جماعت کاآلہ کار نہ بنیں جو قتل وغارت کے کھیل کو منظم نہ کرائیں ۔ پرویز رشید نے آزاد کشمیر میں دو کارکنوں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہاں پر غیر جانبدار انتظامیہ موجود ہوتی تھی تو واقعہ پیش نہ آتا اگر حادثہ پیش آچکا ہوتا تو انتظامیہ نے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا ہوتا ٗ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو جواب دینا ہوگا کہ ابھی تک مجرم کیوں نہیں گرفتار کئے گئے ؟ابھی بھی مجرم گھروں میں بیٹھے پریس کانفرنس کررہے ہیں ٗدندناتے پھر رہے ہیں ٗسڑکیں بلا کر رہے ہیں ٗ چیف الیکشن کمشنر نے ابھی تک نوٹس کیوں نہیں لیا ؟وہ اپنے فرائض انجام دینے میں کیوں ناکام ہو ئے ہیں ؟کیارکاوٹیں ہیں ٗکس نے ہاتھوں کوباندھا ہوا ہے ٗ؟ کیا مجبوری ہے ؟تمام سوالوں کا جواب چیف الیکشن کمشنر کو دینا ہوگا کیونکہ اگر انتخابات میں اسی طرح قتل وغارت کی جاتی رہی ٗ مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو ختم کر نے کی اسی طرح سازشیں کی جاتی رہیں ٗ قاتلانہ حملے ہوتے رہیں تو پھر اس انتخابات کو کرانے والا شخص کیا منہ دکھائے گا ٗ؟ تاریخ کو کیا جواب دیگا ٗ ؟کشمیرکے لوگوں کو کیا جواب دیگاٗ؟ بین الاقوامی طورپر کشمیر کا مقدمہ کمزور ہوگا اس کا کیا جواب دیگا ؟۔انہوں نے کہاکہ آپ کی توجہ نہ ہونے سے پاکستان کا کشمیر مقدمہ کمزور ہورہاہے یہ سوا ل جو آپ سے پوچھے جارہے ہیں وہ ہر کشمیری کا سوال ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کو چیف الیکشن کمشنر بنایاگیاہے ٗپورے اختیارات دیئے گئے ہیں ہر قانون آپ کی دسترس میں ہے آپ انتظامیہ کو لگا م ڈال سکتے ہیں آپ منصفانہ اور شفاف انتخابات کر اسکتے ہیں لیکن ابھی تک اپنا فرض پورا کر نے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم یہ ساری باتیں نہ کر تے اگر اپنے بھائی کو زخمی حالت میں نہ دیکھا ہوتا ٗ مشتاق منہاس پر قاتلانہ حملہ نہ ہوتا تو سوال نہ اٹھاتے ٗ آپ کو ذمہ داری دی گئی آپ اپنی ذمہ داری کو مہربانی کر کے پوری کریں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم آخری مرحلے میں شامل ہورہی ہے الیکشن کمشنر صاحب کو21جولائی تک اپنی آنکھوں کو کھلا رکھ کر قانون کے مطابق منصفانہ انتخابات کیلئے پر امن ماحول فراہم کر نا ہوگا وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون دیا گیا ہے وفاقی حکومت آپ کے اختیار میں داخلت نہیں کرتی ہے ٗ جو تعاون چاہیے ہوگا وہ وفاقی حکومت دیگی براہ مہربانی اپنی آنکھوں کو کھولیں ٗ دیکھیں آزاد کشمیر میں کون غنڈہ گر دی کررہاہے ؟کون گولیاں مار رہا ہے اورکس کے سینے میں گولیاں اتر رہی ہیں ؟مہر بانی کر کے ماپنا فرض پورا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے علم میں بات آئی ہے کہ پی پی کے امیدوار وں نے اجرتی قاتل آزاد کشمیر میں جمع کئے ہیں ٗمفرور لوگوں کوجمع کیا ہے ٗ صوبائی انتظامیہ ان کے ہاتھ کی چھڑی بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار آج بھی سر کاری وسائل استعمال کرتے ہیں مسلم لیگ نواز کی جانب سے انتخابی مہم میں ہم حصہ لے رہے ہیں جن میں وفاقی وزیر برجیس طاہر ٗ آصف کرمانی شامل ہیں ہم میں سے کسی نے سرکاری گاڑی کو استعمال نہیں کیا ہم کوئی سرکاری افسر ساتھ لیکر نہیں جاتے ہیں ہم نے کوئی سکیورٹی اورپروٹوکول استعمال نہیں کیا ہم بطور سیاسی کارکن کے طوپر جاتے ہیں ٗکارکنوں بات کرتے ہیں ٗنواز شریف کا پیغام پہنچاتے ہیں ٗ منشور پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام سر کاری وسائل پی پی پی کی مہم کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ٗ سر کاری گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں ٗ دفاتر کو استعمال کیاجا رہاہے ٗ سرکاری انتظامیہ پی پی کے جیالوں کا کر دارادا کررہی ہے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن برائے مہربانی تمام باتوں کا نوٹس لیں صفاف شفاف انتخابات کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں ہمارے دوکارکن یونس اور قمرشہید ہوئے ہیں دونوں کے خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے اٗللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے خاندانوں کو صبر دے ٗ انہوں نے کہاکہ شہداء کے کے خون کا حساب چیف الیکشن کمشنر کو دینا ہوگا ؟اللہ تعالیٰ کی عدالت میں حساب دینا ہوگا یہاں ہم بھی پوچھیں گے دو کارکنوں کے خون کا حساب کس کے ذمہ ہے ٗآپ کو نگران بنایا گیاہے قانون نے ذمہ داری دی ہے جو آپ پوری نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں تھے ٗ صوبائی انتظامیہ پیپلز پاری کے ہاتھ میں چھڑی کی طرح استعمال ہورہی ہے انتظامیہ کو تبدیل کر نا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کر دار ادا کریں وفاقی حکومت کے تمام ادارے تعاون کرینگے ان کے ڈسپلن میں رہیں گے یاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعت ہے ٗ شیر کے نشان کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے گئے ہیں کسی دوسری قسم کا نعرہ استعمال نہیں کیا ٗ اشتعال انگیز تقایر چوہدری مجید کی جانب سے ہوئی ہیں اخبارات میں بیان چھپے ہیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں نگران حکومت کام قانون نہیں ہے وہاں پر قانون ہونا چاہیے ٗ چوہدری مجید اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے تو انہیں خود چاہیے تھا کہ وہ نگران حکومت قائم کریں ۔ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کے حوالے سے سوال پر پرویز رشید نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونگے ابھی صوبائی انتظامیہ موجود ہے ٗ چیف الیکشن کمشنر آزاد اور خود مختار ہیں جو چاہیں وفاق کے اداروں سے کام لے سکتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان تشریف لائے ہیں ٗ اللہ تعالیٰ نے عوام کی دعاؤں کے طفیل صحت یابی عطا کی ہے آج دن یوم دعا کے طورپر منا رہے ہیں اس موقع پر آزاد کشمیر میں فائرنگ زخمی ہونے والے کارکنوں ٗ مرحوم عبد الستار ایدھی کیلئے خصوصی دعا کی گئی پرویز رشید نے کہا کہ دعا ہے پاکستان میں امن قائم رہے اور آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات ہو ں ۔
مقبوضہ کشمیر میں قتل غارت ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں