اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی ) حکام کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق انکی دونوں آنکھیں 2نابینا افراد کو لگا دی گئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کی عطیہ کردہ آنکھوں کو کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے ۔ ٹرانسپلانٹیشن کا عمل ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹروں نے کیا جس کے بعد اب انکی عطیہ کردہ آنکھوں سے دو افراد کو روشنی میسر آگئی ہے ۔دونوں مریضوں کی ایک ایک آنکھ خراب تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام ایس آئی یو ٹی کے ماہر سرجن ڈاکٹر ادریس ایدھی اور ڈاکٹر اختر جمال خان نے عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگادی ہیں ۔ دونوں مریض مکمل طور پر نابینا تھے اور ایک عرصے سے آنکھوں کے منتظر تھے ۔آئی سرجنز کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت اور مریضوں کی پرائیوسی کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ ان مریضوں کے نام نہیں بتا سکتے جنہیں مولانا عبدالستار ایدھی کی آنکھیں لگائی گئی ہیں تاہم ان نابینا افراد میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے ۔
لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہ ایدھی کا پیغام انسانیت کی بلا امتیاز خدمت ہے اور ان کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے ۔جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ہمیں ایدھی کی زندگی کا پیغام اور مقصد اپنانا چاہیے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ہم انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کریں ۔جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔صادق خان کا کہنا تھا کہ انہیں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت سے انتہائی دکھ پہنچا ہے کیونکہ ایدھی کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔
عبد الستار ایدھی کی آنکھیں کس کو لگا ئیں گئیں ؟ تفصیلا ت سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں