کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عبد الستار ایدھی کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ ہفتہ کو سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے نماز جنازہ میں رقت آمیز اور جذبات سے لبریز مناظر دیکھنے کو ملے۔مرحوم کی نماز جناز ہ کی ادائیگی کے بعدجب انسان دوست عبدالستار ایدھی کاجسد خاکی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سامنے سے لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے عبد الستار ایدھی کی میت کو سلامی پیش کی ٗ اس موقع پر آرمی چیف کے گرد موجود ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ودیگر عسکری عہدیداروں اور عبدالستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی نے بھی سلیوٹ کیا۔