پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ مفتی منیب الرحمان نے بالاخر حتمی اعلان کردیا

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مفتی منیب الرحمن نے شوال المکرم کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج کا چاند بہت حساس اور نازک تھا فنی اعتبار سے بھی ففٹی ففٹی کی صورتحال تھی بہر حال علماء نے شرعی اعتبار اور ماہرین نے فنی اعتبار سے دیکھا اورپڑھے لکھے لوگوں ، علماء ، پروفیسرز اور ملک کے دیگر حصوں سے باوثوق شہادات کو جمع کرنے کے بعد میں اعلان کرتا ہوں کہ ہمیں ڈیرہ اسمائیل خان ، تھرپارکر ، حید ر�آباد ، شکارپور ، جہانیاں ، میر پورخاص اور لاہور سمیت متعدد مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادات موصول ہوئی ہیں جن پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے کہ اور عید الفطر آج بروز( بدھ ) کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے ایوان اوقاف لاہور میں 15 سال بعد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے حکام سمیت ماہرین فلکیات نے بھی شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے ۔ اس موقع پر چےئرمین مرکزی رویت حلال کمیٹی نے سعودی اور مدینہ منورہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مدینہ منورہ کی حرمت کو پامال کرنا پوری امت مسلمہ کو مجروح کرنا اور انسانیت کی روح کو عزیت سے دوچارکرنے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں مدینہ منورہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی پرزورمذمت کرتاہوں اورپاکستان کاہر مسلمان شدید ترین مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات کے پیچھے چھپے دہشت گرد عبرت ناک سزا کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی درخواست کرتاہوں کہ اپنے ممالک کی سکیورٹی کے نظام کو مزید پختہ کریں تاکہ اس قسم کے واقعات کا سدباب کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ سب کو اپنے حفظ امان میں رکھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…