اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بارے حیران کن بات کر دی، تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تنقید کریں لیکن جھوٹ مت بولیں۔ شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ بہت بڑے لیڈر ہیں مگر آپ کو جھوٹ نہیں بولنا چاہئے، آپ کو پہلے معاملے کی تحقیق کر لینی چاہئے پھر بیان دینا چاہئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکٹر عظمیٰ معاملے پر مریم نواز پر بے بنیاد الزام لگا دیا۔ عمران خان ایک بیٹی کیخلاف بغیر ثبوت کے غلط بیانی کر رہے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ہم احتساب کیلئے حاضر ہیں۔ عمران خان ثبوت لائیں‘ جھوٹ کی سیاست چھوڑیں ۔
’’عمران خان آپ بہت بڑے لیڈر ہیں مگر ۔۔‘‘شہباز شریف کا حیران کن بیان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں