اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیا عارضی وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن نے اہم دعویٰ کر دیا، تفصیل کے مطاقب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن احمد قریشی نے کہا کہ انتہائی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ان ہاؤس تبدیلی کی طرف قدم بڑھایا جا رہا ہے اور نیا عارضی وزیر اعظم لانے کی تیاریا ں شروع ہو گئی ہیں۔ احمد قریشی نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے،یہاں تک کہ شریف خاندان میں بھی یہ بات واضح نہیں کہ نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے۔
احمد قریشی نے کہا کہ سب سے اہم خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم ابھی تک خود یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ وہ وطن واپس آ ئیں یا نہیں۔ احمد قریشی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حیران کن طور پر پہلی بار اپوزیشن کے پریشر کی بجائے (ن) لیگ کے اندر سے ہی پریشر آ رہا ہے کہ نیا عارضی وزیر اعظم بنایا جائے کیونکہ ایک واقعی قانونی و آئینی خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ احمد قریشی نے کہا کہ نئے عارضی وزیر اعظم کی باتیں (ن) لیگ سے شروع ہونا خوش آئند ہے جس سے لگتا ہے کہ (ن) لیگ کو آئینی و قانونی خلاء کا احساس ہے۔
اینکر پرسن احمد قریشی نے کہا کہ حکومتی ذرائع سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پارٹی دوحصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ جس کا ایک حصہ یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح مریم نواز کو عارضی وزیر اعظم بنا دیا جائے چاہے اس کیلئے کوئی ترمیم ہی کرنی پڑے ۔ پارٹی کا دوسرا حصہ چاہتا ہے کہ (ن) لیگ میں سے کسی معتبر نام کو وزیر اعظم بنایا جائے ۔ احمد قریشی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے عارضی وزیر اعظم بننے کے امکانات موجود ہیں۔