کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے 5 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ اندرون سندھ میں دہشتگردی کی واردات کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کشمور فدا حسین کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 5 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد ریلوے ٹریک پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار دونوں دہشتگرد کا تعلق کالعدم جماعت کے اہم کارندے صادق بادشاہ سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے ساتھیوں اور صادق بادشاہ کی تلاش کے لیے پولیس اور حساس اداروں کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عید سے قبل حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں