پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عیدکی آمد‘ 200 ارب روپے ‘ خیبر پختونخواہ حکومت نے عوام پرنیابم گرا دیا

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے آمد سے قبل کے پی حکومت نے عوام کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی‘ خیبر پختونخواہ حکومت نے کے پی کی عوام پر 200 ارب روپے کے نئے ٹیکسز نافذکر دیئے۔ نئے نافذ العمل ٹیکسز کے تحت اراضی ، انتقال الاٹمنٹ ، سٹامپ پیپر ، اسلحہ فیس میں اضافہ ، ہو ٹلز ، ریسٹورانٹ ، کلب ، شادی ہالز ، ٹریننگ سنٹر ، فلم ، کوچنگ سروس ، سٹیج شو ، اشتہارات اور بل بورڈ پر ٹیکسزبھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ اراضی کی انتقالات کی مد میں رہائشی پلاٹ فی مرلہ الاٹمنٹ آرڈر ٹیکس 200روپے سے بڑھا کر تین سو روپے ، کمرشل پلاٹ تین مرلہ آلاٹمنٹ چار سو روپے سے بڑھا کر چھ سو روپے ، سٹامپ پیپر پر ڈیوٹی ساٹھ روپے سے بڑھا کر سو روپے ، اسلحہ لائسنس کی تجدید ایک ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ ہزار ، ڈھائی ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کر دیئے گئے ہیں۔
11سو سی سی سے 18 سو سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس 18 سو سے بڑھا کر 2ہزار250 روپے کر دیا گیا ہے۔ رکشہ‘ موٹر سائیکل‘ذاتی استعمال کی گاڑیوں پر پانچ سو سے لیکر تین ہزار پانچ سو روپے‘صوبے میں داخل ہونے والے مال برادر گاڑیوں پر 625روپے سے لیکر دس ہزار روپے تک‘گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پانچ سو روپے سے بڑھا کر 625روپے‘ آٹھ سو روپے ٹوکن فیس جمع کرانے والی گاڑیوں کے لئے فیس دو سو روپے اضافہ کے ساتھ ایک ہزار روپے ، جبکہ دوسری قسم کی بڑی اور کمرشل گاڑیوں پرٹوکن فیس چار سو سے ایک ہزار روپے بڑھا دی ہے الیکٹرک ڈیوٹی فیس میں 1,5فیصد ، آبپاشی ، ٹیوب ویل ، صنعتی الیکٹرک ڈیوٹی فیس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ جبکہ جن علاقوں میں میٹر کے بغیر بجلی سپلائی کی جارہی ہے وہاں پر یہ ٹیکس ڈیڑھ فیصد لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال حکومت کے پی کو شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے جسے کے باعث ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…