اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی، بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے ،ایف 16طیاروں کی فراہمی اور امریکہ کی بھارت نواز پالیسی پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے امریکی وفد پر واضح کیا ہے کہ 30سال تک افغان مہاجرین کو سنبھالا اب عالمی برادری ان کی واپسی کے لئے تعاون کرے ،امریکہ کی بھارت نوازپالیسی سے خطے میں طاقت کا عدم توازن بڑھ رہا ہے ، امریکی ڈرون حملہ پاکستان کے خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان ایف16جنگی طیاروں کو استعمال کرنے کا تجربہ رکھتا ہے ، امریکی سینیٹر جان میکین نے بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے پاکستان کے موقف کو سمجھنے میں مدد ملی ،پاکستان کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہیں ، امریکی حکومت کو ملاقاتوں کا فیڈبیک دیں گے ، خطے میں استحکام کیلئے کام کردار کلیدی ہے ، پاکستان سے امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ، آزادنہ اور الگ نوعیت کے ہیں ۔اتوار کو سینیٹر جان میکین کی سربراہی میں امریکی وفد نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا ،امریکی وفد میں رچرڈ اولسن ، سنیٹر لنڈسے گراہم ،سینیٹر رک ڈیوس اورسینیٹر جوڈونیلی شامل تھے ۔ اس موقع پر امریکی اور پاکستان وفد میں 40منٹ سے زائد مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی ۔ وفد میں طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ، خطے میں سیکیورٹی صورتحال ،ایف۔16طیاروں کی فراہمی ، افغان مہاجرین کی واپسی ، بارڈ منیجمنٹ کے معاملے پر حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان وفد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 30تک افغان مہاجرین کو سنبھالا ہے ، اب عالمی برادری تعاون کرے تا کہ افغان مہاجرین کی جلد واپسی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور افغان امن عمل میں بھی تاریخی کردار ادا کیا ہے جس پر سینیٹر جان میکین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہیں ، تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ، طالبان کو جلد مذاکرات کی میز پر لایا جائے ۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے امریکہ سے بلوچستان میں ڈرون حملے کا معاملہ بھی اٹھایا ۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی پابندی ہے ۔ نوشکی حملے سے افغان امن عمل کو نقصان پہنچا ۔مشیر خارجہ نے امریکہ کی بھارت نواز پالیسی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید کی جا رہی ہے کہ ایف 16طیاروں کی ڈیل نہیں ہو سکی۔ امریکہ اور بھارت کے دفاعی تعاون پر تشویش ہے ۔ امریکی پالیسی سے خطے میں طاقت کا عدم توازن بڑھ رہا ہے ۔ پاک افغان بارڈرمنیجمنٹ دہشتگردوں کی نقل وحمل روکنے کے لئے ضروری ہے ۔ سینیٹر جان میکین کا کہنا تھا کہ ملاقات سے پاکستان کو موقف کو سمجھنے میں مدد ملی ہے ، امریکی حکومت کو ملاقاتوں کا فیڈ بیک دیں گے ۔پاکستانی وفد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن نے دوسال میں 2ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں ۔ پاکستان ایف16جنگی طیاروں کو استعمال کرنے کا تجربہ رکھتا ہے ۔ امریکہ نے خود پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی ۔ امریکی وفد کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا بہت اہمیت دیتا ہے ، خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کا کردار کلیدی ہے ۔ وفد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مختلف تناظر میں دیکھتے ہیں ۔پاکستان سے تعلقات انتہائی اہم ، آزادانہ اور الگ نوعیت کے ہیں ۔ امریکی وفد نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی اور خراب ہوتی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے ، افغان کی خراب صورتحال پر پاکستان کا موقف درست ہے ۔ افغانستان میں استحکام کے لئے پاکستان ہی کردار ادا کر سکتاہے ۔ مذاکرات کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سینیٹر جان میکین نے سرکاری ٹی وی سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد سے بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ۔ ملاقات میں ایف 16طیاروں ، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ، امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کر کے بہت اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں افغان سرحد پر بہتر انتظام کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ۔ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ امریکی وفد نے افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کانگریس آرمڈ سروسز کمیٹی سینیٹر جان میکین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا دشمن مشترکہ ہے ، دونوں ملکوں کو دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ،باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے پر عزم ہیں ، پاکستان سے مثبت پیٖغام لیکر جارہے ہیں۔ جان میکین نے کہا کہ میرانشاہ کا دورہ کر کے حیرت ہوئی ، میرانشاہ میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری میں بہت اطمینان ہوا۔
افغان مہاجرین کی واپسی،ڈرون حملے،ایف سولہ،امریکی سینیٹرکو فہرست تھمادی گئی،دوٹوک اعلان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر ...
-
23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن بھی جاری
-
تمام تعلیمی ادارے 5 روز کے لیےبند رکھنے کا اعلان
-
ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں، گرفتار لیکچرار کا اعترافی بیان
-
12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کرینگے
-
مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والا بیٹا گرفتار
-
اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
-
کراچی میں گریڈ18کی خاتون افسر نے اپنے ہی محکمے کے ڈرائیور سے بلیک میل ہو ...
-
دونوں خواتین نے بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی ...
-
51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
-
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کا کنٹری ہیڈ نکلا،تشہیر کے لیے کروڑوں روپے وصول ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار
-
23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن بھی جاری
-
تمام تعلیمی ادارے 5 روز کے لیےبند رکھنے کا اعلان
-
ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں، گرفتار لیکچرار کا اعترافی بیان
-
12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کرینگے
-
مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والا بیٹا گرفتار
-
اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
-
کراچی میں گریڈ18کی خاتون افسر نے اپنے ہی محکمے کے ڈرائیور سے بلیک میل ہو کر شادی کرلی
-
دونوں خواتین نے بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی آفیسر بتاتی رہی، ملتان میں تشدد کا نش...
-
51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
-
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کا کنٹری ہیڈ نکلا،تشہیر کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے ،دوران تفتیش...
-
اڈیالہ میں اہلکار کو 10 ہزار روپے دے کر عمران خان کو دیکھا، نوجوان کا دعویٰ
-
وزیر کی اپنے حلقے میں عوام سے ملاقات جھگڑے میں بدل گئی ،گارڈز اور عوام کے درمیان تصادم ہوا ، فائرنگ...