پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

دونوں ملکوں کو اہم مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں ، اعزاز چوہدری اور رچرڈ اولسن کی ملاقات

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ موثر سرحدی نظام سے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی، سرحدی معاملات کے حل کیلئے دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطحی میکنزم پر اتفاق کیا ، افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کو اہم مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، عالمی برادری امریکہ اور یواین ایچ سی آر مہاجرین کی واپسی کیلئے مدد کریں جبکہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے 35 سال کی میزبانی کو نہ بھولے، افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ہفتہ کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اور افغان بارڈرمینجمنٹ کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مختلف شعبوں میں تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر جان مکین اور سرتاج عزیز کی ملاقات کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی اور پاک امریکہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے رچرڈ اولسن کی تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ موثر سرحدی نظام سے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی، سرحدی معاملات کے حل کیلئے دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطحی میکنزم پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کو اہم مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، عالمی برادری امریکہ اور یواین ایچ سی آر مہاجرین کی واپسی کیلئے مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کیلئے چار ملکی گروپ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ملاقات میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سرحدی نظام میں بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمیات کرتے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے 35 سال کی میزبانی کو نہ بھولے، افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکہ کے قریبی تعاون کو سراہتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور معاشی بحالی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی قابل تحسین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…