نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے فوری طور پر ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں،حملے متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں، اقوام متحدہ نے عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کی قرار داد منظور کرلی، 193رکن ملکوں نے انسد اد دہشت گردی حکمت عملی کی قرار داد کی منظوری دی ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈرون حملوں پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے ڈرون کے مسلسل استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کااستعمال عالمی عزم کے خلاف ہے۔ ملیحہ لودھی نیانسانی حقوق کی کونسل کی ڈرونز کے استعمال پر جاری پورٹ کے نتائج کی جانب توجہ دلائی ،اس رپورٹ میں ڈرونز کے استعمال پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت ڈرونز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ علاقائی سلامتی کے خلاف ڈرون کا استعمال منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جنرل اسمبلی میں عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی قرار داد منظور کی گئی،193رکن ملکوں نے انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی قرارداد کی منظوری دی ہے، قرار داد میں پاکستان نے غیر ملکی تسلط اور تنازعات کو حل کرنے کیلئے عالمی حمایت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کی سفارشات درست قدم تھا اور رپورٹ میں ڈرون کے استعمال سے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں، قرار داد پر اتفاق رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ڈرون حملے علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی قرار، تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں،پاکستان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں