اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں ’’مخبر بابا‘‘ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ مخبر بابا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے دوبئی میں اس لئے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں کہ کسی طرح وہ اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم کو پاکستان آنے سے روک سکیں۔ اسحاق ڈار پانامہ لیکس اور دیگر تمام مسائل بھول چکے ہیں ، اس وقت اسحاق ڈار کو صرف ایک فکر ہے اور وہ اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم کی پاکستان آمد ہے۔ اگر اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم پاکستان آ گئی تو سب سے پہلے اسحاق ڈارنے پکڑے جانا ہے۔
مخبر بابا نے مخبری کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار دوبئی میں اس وقت تک رہیں گے جب تک یہ کنفرم نہ ہو جائے کہ ٹیم پاکستان نہیں آ رہی جس پر سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے کہا کہ یہ نا ممکن ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم پاکستان نہ آئے۔ 11 جولائی 2016 ء سے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم پاکستان کا دورہ شروع کرنے والی ہے اور اس میں ن لیگ خاص طور پر اسحاق ڈار کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔
اسحاق ڈار دبئی میں کیا کر رہے ہیں؟ کسے پاکستان آنے سے روکنا چاہتے ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں